27ویں آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر زرداری سے ملاقات، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

جے یو آئی سربراہ کی ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، 27ویں ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال


ویب ڈیسک November 09, 2025
فوٹو فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی زرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم پر مشاورت پر تفصیلی گفتگوہوئی۔

بلاول بھٹوزرداری نے مولانا فضل الرحمن کو مجوزہ آئینی ترمیم پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے مجوزہ آئینی ترامیم اتفاق رائے منظور کرائے۔اس پر اتفاق ہوا کہ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جائے گی۔

مقبول خبریں