نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف نے زبیدہ بیگم سے 21435 برطانوی پاؤنڈ، 2717 سعودی ریال، 81520 پاکستانی روپے برآمد کرلیے


ویب ڈیسک February 03, 2019
اے ایس ایف نے زبیدہ بیگم سے 21435 برطانوی پاؤنڈ، 2717 سعودی ریال، 81520 پاکستانی روپے برآمد کرلیے (فوٹو: فائل)

اے ایس ایف نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اے ایس ایف نے زبیدہ بیگم سے 21435 برطانوی پاؤنڈ، 2717 سعودی ریال، 81520 پاکستانی روپے برآمد کرلیے جن کی مالیت ساڑھے 38 لاکھ ہے، خاتون کسٹم کاؤنٹر سے کلیئر ہو کر اے ایس ایف کاؤنٹر پر کرنسی سمیت پکڑی گئیں۔

خاتون زیبدہ بیگم نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ زمین فروخت کی تھی جس سے یہ رقم حاصل ہوئی، کرنسی اس طرح ساتھ لے کر سفر نہیں کرسکتے اس کا علم نہیں تھا۔ بعد ازاں کسٹمز حکام نے کرنسی قبضے میں لے کر خاتون کو گھر جانے دیا۔

مقبول خبریں