
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ بیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا ثبوت ہیں، افغان قیادت کو اپنے لوگوں کی شکایات کا پہلے خود ازالہ کرنا چاہیے۔
The Afghan government has serious concerns about the violence perpetrated against peaceful protestors and civil activists in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan.
— Ashraf Ghani (@ashrafghani) February 7, 2019
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مظاہروں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔