ہوا سے بیلز گرنے پر کیوی اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ بیٹھے

کولن منرو کو وہاں سے جاتا دیکھ کر بولر خلیل احمد اور تماشائی بھی حیران رہ گئے تھے۔


Sports Desk February 08, 2019
کولن منرو کو وہاں سے جاتا دیکھ کر بولر خلیل احمد اور تماشائی بھی حیران رہ گئے تھے۔ فوٹو: اسکرین گریب

ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

بھارت سے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر جانے لگے، بعد میں انھیں احساس ہوا کہ وہ ہوا سے گری ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ ہٹ وکٹ ہوئے ہیں۔

کولن منرو کو وہاں سے جاتا دیکھ کر بولر خلیل احمد اور تماشائی بھی حیران رہ گئے تھے۔

مقبول خبریں