محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے


ویب ڈیسک February 10, 2019
مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے کل سری نگر کی لال چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے فوٹوفائل

ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر ہڑتال کی جائے گی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ممتاز رہنما محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر 11 فروری کو وادی میں مکمل طور پر ہڑتال کی جائے گی ۔ ہڑتال کا اعلان حریت پسند رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کیاہے۔

شہید مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے کل سری نگر کی لال چوک پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ اقوام متحدہ کے جرنل سیکریٹری کو بھی کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے یاد داشت بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو بھارت نے 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے الزام پر تختہ دار پر لٹکادیاتھا ان کی شہادت کو کل پورے 35 برس ہوجائیں گے۔

حریت قیادت کاکہنا ہے کہ افضل گورو اور مقبول بٹ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

مقبول خبریں