جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے شاہد خاقان عباسی

حکومت نااہل اور کرپٹ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک February 24, 2019
حکومت نااہل اور کرپٹ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نااہل اور کرپٹ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، گیس کی قیمت میں 350 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں ہوتے ہوئے بھی سیاست کا محور ہیں جب کہ ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

مقبول خبریں