العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آج سنایا جائے گا

(ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر عدالت کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک February 25, 2019
(ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر عدالت کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پرسزا معطلی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پرسزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جب کہ اس موقع پرپولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظراسلام آباد ہائیکورٹ کے باہراضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکاربھی تعینات ہوں گے۔

مقبول خبریں