کرپشن کیس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او کی گرفتاری کا حکم

 ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لے کرگھپلا کیا، ریفرنس


ویب ڈیسک March 07, 2019
ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں تفتیشی افسر پیش ہوکر بیان قلمبند کرائے، عدالت: فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے گھپلے کے ریفرنس میں سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے کرپشن ریفرنس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون الرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سابق سی ای اواین ٹی ایس ہارون الرشید سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔

ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لے کرگھپلا کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں تفتیشی افسرپیش ہوکربیان قلمبند کرائے۔

مقبول خبریں