خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ

صوبےمیں 6 سال میں بچوں سے زیادتی کے 222 واقعات رپورٹ ہوئے


ویب ڈیسک July 23, 2019
صوبےمیں 6 سال میں بچوں سے زیادتی کے 222 واقعات رپورٹ ہوئے۔ فوٹوفائل

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے مطابق مئی 2011 سے دسمبر 2017 کے دوران بچوں سے زیادتی کے 222 واقعات ہوئے، ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق مارچ سے اب تک چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 239 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے جب کہ حکومت بھی بچوں کے لیے آگاہی پروگرام شروع کرے تاکہ واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے۔

 

مقبول خبریں