افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، عسکری حکام

کرائم رپورٹر  بدھ 31 جولائی 2019
بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی۔

سنیئر عسکری حکام کے مطابق پاک فوج نے افغانستان کیساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلومیٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔

سنیئر عسکری حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام جاری رکھا۔

عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں اسی طرح بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔