بھارت میں زیادتی کا شکار امریکی خاتون کی احتجاجی ویڈیو وائرل

وقائع نگار  اتوار 4 اگست 2019
2012 میں ایک 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کے بعد دھکا دیدیا گیا تھا

2012 میں ایک 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کے بعد دھکا دیدیا گیا تھا

بھارت میں خواتین غیر محفوظ، امریکی خاتون کی سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

خاتون نے قونصلیٹ کے باہر ویڈیو بنا کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، امریکی خاتون کو 2013 میں دہلی کے سابق میئر کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم راجیو پنور کو حالیہ دنوں میں ضمانت دے دی گئی، امریکی خاتون کاموقف ہے کہ بھارت کے کرپٹ ججوں نے ملزم کو ضمانت دے دی، زیادتی کرنے والوں اور ان کو ضمانتیں دینے والوں کے خلاف لڑتی رہوں گی۔

امریکی خاتون کاکہنا ہے کہ بھارتی بیورو کریسی ریپ کرنے والے مجرموں اور کرپٹ ججوں کا تحفظ کرتی ہے، بھارت میں ہر سال لاکھوں بچیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،2012 میں ایک 23 سالہ میڈیکل کی طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کے بعد دھکا دے دیا گیاجبکہ گذشتہ سال مقبوضہ جموں وکشمیر میں 8 سالہ آصفہ کو درندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔