عوام کو قائد اعظم کی اصل قبر پر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

یوم آزادی 14 اگست کو مزار قائد پر ہونے والی خصوصی تقریبات کے بعد عوام کو اصل قبر پر جانے کی اجازت دی جائے گی


Numainda Express August 09, 2019
یوم آزادی 14اگست کومزارقائد پر ہونے والی خصوصی تقریبات کے بعد عوام کو اصل قبرپر جانے کی اجازت دی جائے گی، فوٹو: فائل

حکومت نے پہلی بار بانی پاکستان محمد علی جناح کی اصل قبر پر عوام کو حاضری اور فاتحہ خوانی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق یوم آزادی 14 اگست کو مزار قائد پر ہونے والی خصوصی تقریبات کے بعد عوام کو اصل قبر پر جانے کی اجازت دی جائے گی، بانی پاکستان کی اصل قبر گنبد میں موجود قبر کے عین کئی فٹ نیچے واقع ہے۔

اصل قبر میں بھی ماربل سمیت دیگر قیمتی پتھر لگے ہوئے ہیں جبکہ نیچے موجود بانی پاکستان کی اصل قبر کے واقع ہال میں مکمل آرائش کی گئی ہے اور اوپر واقع قبر کی طرز پر فانوس اور دیگر آرائشی قمقمیں بھی نصب ہیں۔

بانی پاکستان کی اصل قبر پر ماضی میں چیدہ چیدہ شخصیات کو جانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے۔ مزار قائد بورڈ کے ریذیڈنٹ انجینئر عارف احمد نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے یوم آزادی پر عوام کو اجازت دینے کی تائید کی ہے۔

مقبول خبریں