جناح ٹرمینل کے اطراف آئی ٹی پارک تعمیر کرنے کا اعلان

آئی ٹی پارک کے لیے 6 رکنی کورین کمپنی کا وفد 29 اگست کو سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کرے گا


Staff Reporter August 27, 2019
آئی ٹی پارک کے لیے 6 رکنی کورین کمپنی کا وفد 29 اگست کو سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کرے گا (فوٹو: فائل)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورین کمپنی کے تعاون سے جناح ٹرمینل کے اطراف آئی ٹی پارک تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق 6 رکنی کورین کمپنی کا وفد 29 اگست کو سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کرے گا، کورین کمپنی نے آئی ٹی پارک کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئی ٹی پارک کے لیے کورین کمپنی نے 6 ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا ہے، جناح ٹرمینل کی قیمتی اراضی پر بنائے جانے والے آئی ٹی پارک کی سرمایہ کاری کوریا کے بینک کی جانب سے کی جائے گی۔

منصوبے کی تیاری زمین کی فراہمی کے حوالے سے سی اے اے حکام کی جانب سے ایک ماہ قبل کورین کنسلٹنٹ کو بریفنگ دی جا چکی ہے، آئی ٹی پارک کے قیام سے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہوگا۔

مقبول خبریں