قومی کیمپ میں شریک کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط

200 سے زائد صفحات کا مسودہ دیا گیا، تفصیلات کسی نے نہیں پڑھیں


سلیم خالق September 21, 2019
200 سے زائد صفحات کا مسودہ دیا گیا، تفصیلات کسی نے نہیں پڑھیں - فوٹو: فائل

قومی کیمپ میں شریک کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے جس کا اطلاق یکم اگست 2019 سے 30 جون 2020تک ہوگا۔

پی سی بی نے 8 اگست کو19کرکٹرز کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا، اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ جبکہ بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں، سی کیٹیگری میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو جگہ دی گئی،گذشتہ سال کے مقابلے میں اب فہرست میں14کرکٹرز کی کمی ہو گئی البتہ معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

معاہدوں کا اطلاق یکم اگست 2019 سے 30 جون 2020تک ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران پی سی بی آفیشلز نے سینٹرل کنٹریکٹ کا مسودہ وہاں موجود کھلاڑیوں کو دیا، سب نے فوراً ہی اس پر دستخط بھی کر دیے،200 سے زائد صفحات پر مشتمل معاہدے کی تفصیلات کسی نے نہیں پڑھیں،انھیں دلچسپی کی باتوں جیسے ماہانہ معاوضے اور میچ فیس وغیرہ کا بورڈ کی جانب سے پہلے ہی بتا دیا گیا تھا،کیمپ سے باہر پلیئرزیاسر شاہ، اسد شفیق، اظہر علی،محمد عباس اور شان مسعود بعد میں کنٹریکٹ سائن کریں گے۔

یاد رہے کہ نئے معاہدوں میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئرز کو شامل نہیں کیا گیا، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جانے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں