ہربھجن سنگھ نے ’ دی ہنڈرڈ‘ کے ڈرافٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا

اپنے ملکی بورڈ کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ سے نام واپس لے لوں گا، ہربھجن


Sports Desk October 05, 2019
اپنے ملکی بورڈ کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ سے نام واپس لے لوں گا، ہربھجن۔ فوٹو: فائل

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کا خاتمہ کردیا۔

تجربہ کار بولر نے انگلش ایونٹ ' دی ہنڈرڈ' کے ڈرافٹ سے اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اب آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپرکنگز کی ہی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں خیال کیا جارہا تھا کہ ہربھجن انگلش ایونٹ میں شرکت ممکن بنانے کیلیے یوراج کی تقلید کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، ہر بھجن نے اس معاملے پر واضح کردیا کہ میں اپنے ملکی بورڈ کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ سے نام واپس لے لوں گا۔

مقبول خبریں