عمر اکمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ شائقین کرکٹ کی شدید تنقید

عمر اکمل پاکستان کیلیے 80 ٹی 20 کھیل چکے جس میں ان کی اوسط محض 26.40 ہے


Sports Desk/Sports Desk October 09, 2019
عمر اکمل پاکستان کیلیے 80 ٹی 20 کھیل چکے جس میں ان کی اوسط محض 26.40 ہے۔ فوٹوفائل

سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر وکٹ گنوانے والے بیٹسمین عمر اکمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

شائقین کرکٹ نے عمر اکمل شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ نے ان کی ٹیم میں واپسی کو بھیانک غلطی قرار دیا۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کی مکی آرتھر کیخلاف ڈانٹنے کی شکایت کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جارہا ہے۔

شائقین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ سابق کوچ نے بالکل ٹھیک کیا تھا۔ عمر اکمل پاکستان کیلیے 80 ٹی 20 کھیل چکے جس میں ان کی اوسط محض 26.40 ہے۔

مقبول خبریں