ترکی سے ڈیپورٹ 52 پاکستانی سیالکوٹ ایئرپورٹ پرگرفتار

غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہورہے تھے، ترک سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا


Numainda Express October 14, 2019
ایئر پورٹ سے ایف آئی اے حکام نے انھیں گرفتار کر کے گوجرانوالہ اور گجرات منتقل کردیا فوٹو: فائل

لاہور: ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 52 پاکستانی باشندوں کو سیالکوٹ ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

احسن،حبیب وغیرہ 52افراد جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے سنہرے مستبقل کیلیے انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے کی ادائیگی کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران اور ایران سے ترکی میں داخل ہورہے تھے کہ ترک سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیکر فلائٹ نمبر G9-551 کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ڈیپورٹ کیا جہاں پر ایف آئی اے حکام نے انھیں حراست میں لیکر گوجرانوالہ اور گجرات منتقل کردیا۔

مقبول خبریں