پختونخواحکومت طاہر القادری کی کتب نصاب تعلیم میں شامل کرے گی

ڈاکٹرطاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کتابوں کونصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


Online October 15, 2013
سیرت کے مضامین اورجہاد کے حوالے سے کتب کے اقتباسات کوشامل کیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخواحکومت نے تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین علامہ ڈاکٹرطاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کتابوں کونصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے کی تمام یونیورسٹیوںکی لائبریریوں میں بھی عوامی تحریک کے سربراہ کی کتب رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ باوثوق ذرائع نے کے مطابق اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 23ستمبر کو صوبے کی 19یونیورسٹیوں کو ایک سرکلرجاری کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نصاب تعلیم میں سیرت کے مضامین اورجہاد کے حوالے سے علامہ طاہر القادری کی کتب کے اقتباسات کوشامل کیاجائے گا۔

مقبول خبریں