پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ایک پتنگ نے کھیل رکوا دیا

بھارتی اننگز کے اختتامی اوور میں محمد شمی نے پتنگ دیکھی اور امپائر کو اس کی جانب متوقع کیا۔


Sports Desk January 15, 2020
بھارتی اننگز کے اختتامی اوور میں محمد شمی نے پتنگ دیکھی اور امپائر کو اس کی جانب متوقع کیا۔ فوٹو: فائل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے کے دوران ایک پتنگ نے کھیل رکوا دیا۔

بھارتی اننگز کے اختتامی اوور میں محمد شمی نے پتنگ دیکھی اور امپائر کو اس کی جانب متوقع کیا، آسٹریلوی فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے بھی اسپائیڈر کیم وائر کے ساتھ الجھی پتنگ کی جانب اشارہ کیا اور امپائر کے ساتھ مل کر اسے اتارنے میں کچھ وقت لگایا۔ اس دوران کھیل رکا رہا۔

دوبارہ میچ شروع ہونے پر کینگرو پیسر کین رچرڈسن نے شمی کو آؤٹ کرکے بھارتی اننگز کا 255 پر اختتام کردیا۔

مقبول خبریں