دو کیچ اگر نہ چھوڑتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا بنگلا دیشی کپتان

اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پا کر مقابلے کا نیتجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، محمود اللہ


Sports Reporter January 24, 2020
اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پا کر مقابلے کا نیتجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، محمود اللہ ۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم موقعوں پر2 کیچز نہ چھوڑتے تو میچ کا نیتجہ تبدیل بھی ہو سکتا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ناکامی کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ زیادہ آسان نہیں تھی، رنز بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

محمود اللہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ابتداء میں اچھی بیٹنگ کی تاہم گرین شرٹس کے آخری اوورز میں بہترین بولنگ کی وجہ سے ہم نے 10 سے 15 رنز کم اسکور کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پا کر مقابلے کا نیتجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

مقبول خبریں