مطلع دن کے وقت صاف اور رات کو سرد رہے گا محکمہ موسمیات

بدھ کو صبح کے وقت شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں، شہر کا کم سے کم پارہ 16 اور زیادہ سے زیادہ 25.3 ڈگری رہا


Staff Reporter February 06, 2020
آج کم سے کم پارہ 12 سے14 ڈگری رہنے کا امکان،سرد موسم رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

بدھ کو صبح کے وقت شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں جب کہ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔

گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا جبکہ شمال مشرقی(سائبیرین )ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز رہی،بدھ کو ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 16 اور زیادہ سے زیادہ 25.3 ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 56 جبکہ شام کے وقت 24 فیصد رہا، آج(جمعرات)کو شہر کا مطلع دن کے وقت صاف جبکہ رات کو سرد رہنے کی توقع ہے۔ آج کم سے کم پارہ 12 سے14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان موسمیات انجم نذیر کے مطابق اگلے چندروز کے دوران شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے،ان کا کہنا ہے کہ جذوی طور پر سرد موسم رواں ماہ فروری کے اختتام تک برقرار رہ سکتا ہے۔

مقبول خبریں