پاکستان سے مستحکم اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں انڈونیشی قونصل جنرل

تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے کاروباری رابطوں کا فروغ اورعوامی سطح پررابطوں کو بھی بہتر بنانا ہوگا،ٹوٹوک پریانامتو


Staff Reporter February 08, 2020
تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے کاروباری رابطوں کا فروغ اورعوامی سطح پررابطوں کو بھی بہتر بنانا ہوگا،ٹوٹوک پریانامتو۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارت واقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارت واقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے یہ بات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدرودیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت واقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے کاروباری رابطوں کا فروغ اور عوامی سطح پررابطوں کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں مزید متحرک ہونا پڑے گا لہٰذا انڈونیشین قونصلیٹ اپنی تمام ترتوانائیاں ایسے طریقوں اور ذرائع کی کھوج لگانے پرصرف کر رہی ہے کہ کس طرح دونوں ملکوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

 

مقبول خبریں