
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا اور انہیں دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے اپنے دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں کئی تقاریب میں شرکت کی، انہوں نے جہاں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، وہیں لاہور کے شاہی قلعے کی سیر کے علاوہ کرتار پور کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔
پاکستان سے روانگی کے وقت اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہاہوں، لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا، اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔
I concluded my visit to Pakistan after enjoying the rich history and vibrant culture of Lahore - from the Lahore Fort, a @UNESCO World Heritage Site, to the majestic Badshahi mosque.
— António Guterres (@antonioguterres) February 19, 2020
Thank you to the people of Pakistan for a wonderful visit! pic.twitter.com/XSPDhKb77U
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سےکم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔
More than 60% of Pakistan’s population is under 30 years of age.
— António Guterres (@antonioguterres) February 18, 2020
My message to Pakistan’s youth during our #UN75 dialogue:
Stay engaged.
Keep thinking big.
Keep up the pressure to build a better world.https://t.co/157YuPwoD0 pic.twitter.com/73pCJsbeBj