پنجاب میں شاپنگ مالز ہوٹلز اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان

میڈیکل،جنرل اسٹورز،فیکٹریاں،منڈیاں کھلی رہیں گی،وائرس ختم کرکے دم لیں گے،بزدار،انسداد کورونا کیلیے 5ارب کا فنڈ قائم


Numainda Express March 19, 2020
سرکاری دفاترمیں عوام کی آمد ورفت محدود، اپیکس کمیٹی اجلاس میں کوروناکیخلاف ایکشن پلان پرموثرعملدرآمد پراتفاق۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز، ہوٹلز اور بڑی مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے شاپنگ مالز، ہوٹلز اور بڑی مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا جب کہ میڈیکل اسٹور ، جنرل اسٹورز ، فیکٹریاں اور منڈیاں کھلی رہیں گی، مری سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا، کورونا سے نمٹنے کیلیے 5 ارب کا فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ، سرکاری دفاتر میں عوام کی آمد ورفت کو بھی محدود کر دیا گیا ۔ یہ فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں کئے گئے۔

وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 189 مشتبہ کیسز ہیں ، 28 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے 5 ارب کے خصوصی فنڈز کے قیام کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر پنجاب میں فوری عملدرآمد کیا گیا۔ مری سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ، شاپنگ پالز ، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل سٹور اور جنرل سٹورز ، فیکٹریاں اور منڈیا ں کھلی رہیں گی، پنجاب حکومت ضرورت پڑنے پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی بنائیگی، ہسپتالوں میں 41 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کردیئے۔

مقبول خبریں