سلیم مانڈوی والا نے 2 ہزارکورونا ٹیسٹنگ کٹس منگوا لیں اسپتالوں میں تقسیم کریں گے

کورونا کے خلاف ہم سب کو ایک ہو کر لڑنا ہے


Numainda Express March 21, 2020
  سلیم مانڈوی والانے 2 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس منگوا لیں، اسپتالوں میں تقسیم کریں گے۔ فوٹو:ٖفائل

KARACHI: ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ذاتی خرچ سے 2 ہزار کورو نا وائرس ٹیسٹنگ کٹس منگوا لیں۔

ٹیسٹنگ کٹس ایوان بالا کی زیر نگرانی اسپتالوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین ، ملازمین کو بھی ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہوگی۔

کورونا کے خلاف ہم سب کو ایک ہو کر لڑنا ہے۔ کورو نا وائرس ایک عالمی وبا ہے مخیر حضرات آگے آئیں اور انسانیت کی خدمت کیلئے عطیات دیں۔

مقبول خبریں