فاروق ستار کی ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی ٹیم کو شاباشی

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان اور الاٸیٹ فاؤنڈیشن کا سفید پوش مستحقین تک راشن پہنچانا قابل تحسین ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک April 11, 2020
ہیومن رائٹس آٸی ایف پاکستان اور الاٸیٹ فاؤنڈیشن کا سفید پوش مستحقین تک راشن پہنچانا قابل تحسین ہے، فاروق ستار

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان اور الاٸیٹ فاٶنڈیشن کی جانب سے ملیر کھوکراپار میں مستحقین میں راشن تقسیم کے پروگرام میں ڈاکٹرفاروق ستار نے شرکت کی۔

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان اور الائیٹ فاٶنڈیشن کی جانب سے ملیر کھوکراپار میں مستحقین میں راشن تقسیم کے پروگرام میں ڈاکٹرفاروق ستار نے شرکت کی اور سامان پیکنگ کرنے والے ممبران کو شاباشی دی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے چیئرمین ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان ڈاکٹرھاشم سندہیان اور زین حیدر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امدادی کام تو بہت نامور لوگ کر رہے ہیں لیکن بغیر کسی سفید پوش کے بھرم کو ٹھیس پہنچائے بغیر جس طرح الائیٹ فاؤنڈیشن اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان بلا رنگ نسل، زبان مذھب کے سفید پوش مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

فاروق ستار نے مخیر حضرات بلخصوص اوورسیز پاکستانی بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ ان نوجوانوں کے ساتھ تعاون کریں کیوں کہ ان کے کام کرنے کا طریقہ دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار اور سندھ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے عدیل نے کجھ دیر راشن پیکنگ میں بھی حصہ لیا۔

مقبول خبریں