دورۂ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 16 مئ 2020
دورۂ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ ۔  فوٹو : فائل

دورۂ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے دورۂ انگلینڈ  سے قبل قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں  رکھا جا سکتا ہے، جہاں کسی سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے، انگلینڈ جاکر بھی وہ چند دن قرنطنیہ میں رہیں، پھر وہاں  بھی ٹیسٹ کرانے کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کریں۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں میچز کا انتظام کرنے والے اسٹاف کے ٹیسٹ لینے کے  ساتھ صرف  20 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،ان کے پاس  بھی کورونا فری سرٹیفکیٹ ہو،انھیں بخار چیک کرکے اند رآنے دیا جائے۔عاقب جاوید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ سرگرمیاں شروع ہونا ضروری ہیں،اس کے لیے ایس او پیز  بنائے جا سکتے ہیں، اگر کرکٹ کی طرف  نہ گئے تو  چند ماہ بعد تمام بورڈز دیوالیہ ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔