گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک May 30, 2020
یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی، نوٹی فکیشن (فوٹو : فائل)

DUBAI/LONDON/RIYADH: گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ اسکولوں پربھی ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے، یکم جون سے 15 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات شمار ہوں گی۔

مقبول خبریں