وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

عمران خان کراچی کے 2 روزہ دورے کے دوران صنعتکاروں، تاجروں کے وفد سے ملاقات کرینگے۔


Staff Reporter June 16, 2020
عمران خان کراچی کے 2 روزہ دورے کے دوران صنعتکاروں، تاجروں کے وفد سے ملاقات کرینگے۔ (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے۔

عمران خان کراچی کے 2 روزہ دورے کے دوران صنعتکاروں، تاجروں کے وفد سے ملاقات کرینگے، کراچی میں پی ٹی آئی ،جی ڈی اے رہنماوں کی ملاقات بھی متوقع ہے، کورونا وائرس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان17جون کو لاڑکانہ کا دورہ کرینگے، دورہ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس کفالت سینٹر کا دورہ اور ہیلتھ کیئر اسٹاف سے ملاقات کرینگے جب کہ 17جون ہی کو جیکب آباد کے دورہ کا بھی امکان ہے۔

 

مقبول خبریں