15 سابق وزراکیخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے نیب بلوچستان

ہم پرکسی قسم کاکوئی دبائو نہیں نہ ہی ہم دبائو قبول کرتے ہیں ہم اپنا کام کرنے میں مکمل آزاد ہیں،ڈی جی نیب


این این آئی December 10, 2013
ہم پرکسی قسم کاکوئی دبائو نہیں نہ ہی ہم دبائو قبول کرتے ہیں ہم اپنا کام کرنے میں مکمل آزاد ہیں،ڈی جی نیب۔

ڈائریکٹرجنرل نیب بلوچستان سیدخالد اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزرا جن کی تعداد 15ہے کیخلاف تحقیقات آخری مرحلے میں ہے مکمل ثبوت کے بعد جلد ہی ان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیے جائینگے۔

ہم پرکسی قسم کاکوئی دبائو نہیں نہ ہی ہم دبائو قبول کرتے ہیں ہم اپنا کام کرنے میں مکمل آزاد ہیں، انھوںنے یہ بات پیرکومقامی ہوٹل میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ہونیوالے نیب کے زیراہتمام سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جب ان سے سابق 15وزرا کے ناموں کے بارے میں پوچھا گیا توانھوںنے نام بتانے سے گریز کیا اورکہاکہ فی الحال اس مرحلے میں نام نہیں بتائے جاسکتے ہیں۔

مقبول خبریں