پاکستانی بولنگ اٹیک بہترین ہے، ڈوم سبلی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے، انگلش اوپننگ بیٹسمین۔ فوٹو : فائل

ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے، انگلش اوپننگ بیٹسمین۔ فوٹو : فائل

مانچسٹر: انگلش اوپننگ بیٹسمین ڈوم سبلی نے کہا ہے کہ پاکستانی بولنگ اٹیک بہترین ہے۔

ڈوم سبلی نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیاکہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ اٹیک سے محتاط رہیں کیوں کہ ان کا بولنگ اٹیک بہترین ہے۔

ویڈیو لنک پر میڈیا کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اٹیک انتہائی بہترین اور اس کے پاس تمام لوازمات موجود ہیں، ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔