سندھ حکومت کا ایک ہزار ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ

1073 ڈاکٹر طویل عرصے سے اپنی نوکویوں سے غائب ہیں


Staff Reporter August 15, 2020
1073 ڈاکٹر طویل عرصے سے اپنی نوکویوں سے غائب ہیں (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے 1073 ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 1 ہزار 73 ڈاکٹرز کو طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں