جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے

سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، سابق جنوبی افریقی کرکٹر


Sports Desk September 11, 2020
سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، سابق جنوبی افریقی کرکٹر۔ فوٹو : فائل

سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کی فیملی مستقل طور پر یورپی ملک منتقل ہوجائے گی، رہوڈز اس وقت کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے یواے ای میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ وہاں منتقل ہورہا ہوں، میری ذمہ داری عارضی نوعیت کی نہیں بلکہ طویل المدت ہوگی۔

مقبول خبریں