پابندی ختم شری شانتھ پھر سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار

وہ آئی پی ایل 2013 میں فکسنگ پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس کی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی


Sports Desk September 14, 2020
پابندی ختم،شری شانتھ پھر سے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ۔ فوٹو : فائل

بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کی سزا کاٹ کر پھر سے کرکٹ کھیلنے کیلیے تیار ہیں

آئی پی ایل 2013 میں وہ فکسنگ پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس کی وجہ سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی، عدالت کے ذریعے بورڈ پر دباؤ ڈلوا کر انھوں نے پابندی کو 7 برس تک محدود کرایا جو13 ستمبر کو ختم ہوچکی اور وہ پھر سے کرکٹ کھیلنے کیلیے آزاد ہیں۔

شری شانتھ نے کہاکہ طویل انتظار کے بعد اب میں پھر سے کھیل سکتا ہوں مگر چونکہ ابھی ملک میں کرکٹ نہیں ہورہی اس لیے خود ہی کوچی میں رواں ہفتے ایک ٹورنامنٹ منعقد کروں گا تاکہ میدان میں اترسکوں۔

مقبول خبریں