شدھی میں کرینہ کی جگہ دپیکا کو نہیں لے رہا کرن جوہر

کرینہ ہی شدھی کی ہیروئن رہیں گی،فلمساز، دپیکا نے بھی فلم کے لیے رابطہ کیا ہے، کرینہ


Showbiz Desk December 19, 2013
دیپکا نے اس فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا ہے تاہم اسے ابھی تک فیصلے اور اسکرپٹ کا انتظار ہے ،کرینہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں کرینہ کپور کی جگہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ میں کچھ روز سے افوہ پھیلی ہوئی تھی کہ کرن جوہر اپنی فلم ''شدھی'' میں کرینہ کپور کی جگہ رواں سال کے دوران اوپر تلے چار ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ دپیکاپڈکون کو ہیروئن لے رہے ہیں۔

 photo 3_zps06d9a0d2.jpg

انھوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور ہی فلم ''شدھی'' کی ہیروئن ہیں اور میں انھیں نکال کر ہرتیک کے مدمقابل کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ نہیں کررہا۔دوسری طرف کرینہ کا کہنا ہے کہ دیپکا نے اس فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا ہے تاہم اسے ابھی تک فیصلے اور اسکرپٹ کا انتظار ہے ۔

مقبول خبریں