شعیب اختر کو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان کم

ہم ہمیشہ ہی شعیب اختراور دیگرکھلاڑیوں کو ملکی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلیے خوش آمدید کہیں گے، سی ای او وسیم خان


Sports Desk October 05, 2020
ہم ہمیشہ ہی شعیب اختراور دیگرکھلاڑیوں کو ملکی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلیے خوش آمدید کہیں گے، سی ای او وسیم خان ۔ (فوٹو: فائل)

SAN FRANCISCO: شعیب اخترکو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان کم ہے۔

سی ای او وسیم خان نے کہاکہ سابق پیسر پاکستان کرکٹ سے کافی مخلص ہیں،ان کے پاس اسے دینے کو بہت کچھ موجود ہے، فی الحال ہم نے مزید تقرریوں کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کورونا وائرس کے دوران شعیب اختر، راشد لطیف، معین خان، یونس خان، محمد یوسف اور وسیم اکرم موجودہ کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے مستفید کرتے رہے، یہ سب کرکٹرز پاکستان کرکٹ کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہی شعیب اختراور دیگرکھلاڑیوں کو ملکی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلیے خوش آمدید کہیں گے، یہ سب پہلے بھی ایساکرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں