ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 13ویں برسی کل منائی جائیگی

قومی نغموں سمیت ہزاروں گیت گائے، اصل نام اللہ وسائی، قصور میں پیدا ہوئیں


این این آئی December 22, 2013
خصوصی تقاریب، قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، ریڈیو اور ٹی وی چینلز پروگرام نشر کرینگے۔ فوٹو: فائل

برصغیر پاک وہند کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 13ویں برسی کل منائی جائے گی ۔

اس سلسلے میں لاہور، کراچی، قصور، ملتان اور دیگر شہروں میں ان کے مداح انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میں عزیز واقارب اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات شریک ہونگی جب کہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی ۔ میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے مشہور گیت نشر کیے جائیں گے۔

 photo 4_zps8b573a99.jpg

ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں، انھوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا، ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے۔ انھوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

مقبول خبریں