لوگ ’’گجر برانڈ‘‘ کی بجائے اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں بہار بیگم

پروڈیوسرز نے فلم انڈسٹری سے گھر، بزنس اور سینما بنا لیے، اب کہتے ہیں ہم فلم کیوں بنائیں


Showbiz Reporter December 22, 2013
اداکارہ بہار بیگم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے انتخابی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ پروڈیوسرز نے فلم انڈسٹری سے گھر، بزنس اور سینما بنا لیے مگر اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فلم کیوں بنائیں، اب لوگ ''گجر برانڈ'' فلم کی بجائے اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی ہر انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرتی ہے مگر ہماری بدقسمت انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا۔ بہار بیگم نے ''ایکسپریس'' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو آج جن فنکاروں، فلمسازوں، ہدایتکاروں کے پاس کوٹھیاں اور قیمتی گاڑیاں ہیں وہ سب فلم انڈسٹری کیوجہ سے ہی ہیں۔

 photo 5_zps655c03ca.jpg

اگر ہم لوگ کسی دوسرے شعبے میں کام کرتے ہوتے تو اتنی عزت، شہرت اور دولت نہ کما پاتے، جتنی فلم انڈسٹری سے ہمیں ملی ہے، ہر کاروبار میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے لیکن جب تک سب لوگ ایمانداری سے کام نہیں کریں گے حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔

مقبول خبریں