بینک فراڈ کیس سابق گورنر گلگت بلتستان کا بیٹا پرنس سلیم گرفتار

پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر50 ملین کا قرض لیا، نیب


Numainda Express November 12, 2020
پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر50 ملین کا قرض لیا، نیب (فوٹو: فائل)

نیشنل بینک فراڈ کیس میں سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیب نے نیشنل بینک فراڈ کیس میں سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کا چار روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے گلگت کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل اسامہ خالد نے کہاکہ دس سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا، نیب کے مطابق پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر50 ملین کا قرض لیا۔

 

مقبول خبریں