
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔
بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو برطرف کردیا، پی پی پی اسٹیل ملز کے تمام برطرف ملازمین کو بحال کرے گی، اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے فرار نہیں ہونے دینگے، ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے۔ https://t.co/0pfqqtZQY2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020