سردی کا موسم اور ایندھن کے مسائل

ملک کے شمال مغربی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان کے دو شہروں ...


Editorial December 27, 2013
لوگ بڑی تعداد گھروں سے نکل کر برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے

ملک کے شمال مغربی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان کے دو شہروں قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چودہ اور منفی نو تک گر گیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کے باعث وہاں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد اور پشاور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا۔ لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 2 سے صفر درجے تک رہا۔ کراچی اور سندھ سرد ہوائوں کی زد میں ہے۔ اس سخت موسم میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے، اس کا پریشر اتنا کم ہے کہ روٹی نہیں پکتی۔ اب اگر لوگ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مٹی کے تیل یا جلانے والی لکڑی کی طرف رخ کریں تو ادھر بھی قلت کا سامنا۔ کوئلہ اور ایل پی جی بھی بہت زیادہ مہنگے ہیں' اگر ملک میں جنگلات کی کٹائی نہ ہوتی تو لکڑی اور کوئلہ سستا ہو سکتا تھا جس سے عوام کے مصائب کم ہو سکتے تھے۔ ارباب اختیار کو چاہیے کہ وہ متبادل توانائی کے ذرایع پر توجہ دیں خصوصاً جنگلات کو بڑھایا جائے تاکہ کم از کم لکڑی وافر ہو جائے تو بھی عوام کی مشکلات کم ہو سکتی ہیں۔

مقبول خبریں