بہترین رن آؤٹ پر محمد رضوان کو جونٹی رہوڈز سے تشبیہ دی جانے لگی

محمد رضوان کیلیے تعریفی کلمات کہنے والوں میں ڈیل اسٹین سمیت کئی سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔


Sports Reporter January 27, 2021
محمد رضوان کیلیے تعریفی کلمات کہنے والوں میں ڈیل اسٹین سمیت کئی سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔ فوٹو: پی سی بی

بہترین رن آؤٹ پر محمد رضوان کو جونٹی رہوڈز سے تشبیہ دی جانے لگی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز وین ڈر ڈوسین 17پر بیٹنگ کررہے تھے کہ فہیم اشرف کی گیند پر شاٹ کھیل کر بغیر دیکھے بھاگنے لگے، ایلگر کی عدم دلچسپی پر واپس جانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈائیو بھی لگائی، ادھر رضوان نے بابر اعظم کے تھرو پر ڈائیو لگا کرہوا میں تیرتے ہوئے اسٹمپس اکھاڑ دیں،انتہائی معمولی فرق سے پاکستان کو ایک قیمتی وکٹ حاصل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اس کاوش کو بار بار شیئر کیا جاتا رہا، انہیں اسی انداز میں انضمام الحق کو رن آؤٹ کرنے والے پروٹیز فیلڈر جونٹی رہوڈز سے بھی تشبیہ دی جاتی رہی، محمد رضوان کیلیے تعریفی کلمات کہنے والوں میں ڈیل اسٹین سمیت کئی سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں