نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ضیغم نقوی  بدھ 27 جنوری 2021
بجلی کمپنیوں کے ساتھ ڈالر کی شرح پر مہنگے معاہدے کئے گئے، چیئرمین نیپرا(فوٹو، فائل)

بجلی کمپنیوں کے ساتھ ڈالر کی شرح پر مہنگے معاہدے کئے گئے، چیئرمین نیپرا(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا میں دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ نیپرااتھارٹی کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ دسمبرمیں فرنس آئل پربجلی کیوں پیدا کی گئی، پاؤرسیکٹر کوگیس کی مکمل سپلائی کیوں نہیں ملی، پاور سیکٹرکے حصے کی گیس کہاں گئی؟

نیپرا نے کہا کہ صارفین کوکیسے سمجھائیں کہ پاورسیکٹرکی گیس کہاں گئی۔ صارفین کوکیسے بتائیں کہ پاؤرسیکٹرکی گیس گھریلوسیکٹرکومنتقل کی گئی۔

دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ اگرفرنس آئل سے پاورپلانٹ نہ چلائے جاتے تواضافہ روپے کی بجائے پیسوں میں ہوتا، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 66 کروڑ50 لاکھ روپے کی بچت ہوسکتی تھی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ 1 روپے 30 پیسے سے 1 روپے60 پیسے تک ہوسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کے ساتھ ڈالر کی شرح پر مہنگے معاہدے کئے گئے۔ اس وقت گردشی قرضہ 2ہزار 400 ارب کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔