کورونا کے مزید 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے 59 مریض جاں بحق

کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی


Numainda Express February 08, 2021
کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی

ملک میں ایک دن میں 1 ہزار 37 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 32 اور پنجاب میں 20 اموات ہوئیں۔ کے پی میں 5 اور اسلام آباد میں 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 149 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہیں اور اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 502 ہے۔

مقبول خبریں