پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ توسیع رزاق داؤد

پاکستان اور افغانستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی اصولی اتفاق ہوگیا ہے، مشیر تجارت


Numainda Express February 13, 2021
پاکستان اور افغانستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی اصولی اتفاق ہوگیا ہے، مشیر تجارت۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ کی توسیع ہوگئی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں تین ماہ کی توسیع ہوگئی ہے، آئندہ بجٹ میں پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلیے دوبارہ صفر سیلز ٹیکس بحال کرنیکی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

تقریب میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل و دیگر بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں