اردن ؛ شارک نے سمندر کی سطح پر اترنے والے پیراشوٹر کا پاؤں کھا لیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
پیرا شوٹر کو شدید زخإی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فوٹو: فائل

پیرا شوٹر کو شدید زخإی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فوٹو: فائل

عمان: اردن میں فضاؤں سے پیراسیلنگ کرتے ہوئے سمندر کی سطح پر اترنے والے شخص کا پاؤں شارک نے اپنے جبڑے میں جکڑ لیا۔ 

گلف نیوز کے مطابق اردن میں 37 سالہ پیراسیلسٹ کو بحیرہ احمر میں شارک نے اپنے جبڑے میں جکڑ لیا تاہم وہاں موجود لوگوں اور پیراشوٹر نے شارک کے منہ پر لاتیں اور گھونسے برسا کر شکار کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

پیرا شوٹر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم شارک نے ایک پاؤں گھٹنے سے نیچے چبا ڈالا تھا۔ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور گوشت غائب تھا۔

بحیرہ احمر میں شارک کے حملے کے واقعات انتہائی کم ہیں تاہم اکا دکا واقعات نے سیاحوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ شہری انتظامیہ اور نیوی حکام کی جانب سے اس علاقے میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سمندری حیات کے تحفظ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شارک کم ہی خوراک کے حصول کے لیے ساحل کا رخ کرتی ہیں اور تب تک کسی پر حملہ نہیں کرتیں جب تک انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ انسانوں کو سمندری حیات کی زندگیوں میں دخل دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔