آرمی چیف کی این سی او سی کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پرمبارکباد

این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک August 08, 2021
این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں، سربراہ پاک فوج. فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا کورونا وباء کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے، این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وباء سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں، این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

مقبول خبریں