حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے عملے کی تنخواہوں میں اضافہ

شاہدہ پروین  ہفتہ 21 اگست 2021
نرسز اور پیرا میڈیکس کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

نرسز اور پیرا میڈیکس کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

 پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز نے ڈاکٹرز سمیت دیگر تمام عملے کی تنخواہ میں اضافے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز نے حکومت کی جانب سے ملازمین کے الاونسز کی کے اعلامیے کی روشنی میں ڈاکٹرز سمیت دیگر تمام اسٹاف کی تنخواہ میں اضافے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سیکرٹری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تنخواہ میں اضافے پر سالانہ 137.3 ملین روپے اخراجات آئیں گے، یکم جولائی سے جاری بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس ملے گا، نرسز اور پیرا میڈیکس کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ماہانہ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کردیا گیا ہے ، بی پی ایس ایک سے 6 تک ملازمین کے واشنگ اینڈ ڈریس الائونس، بی پی ایک سے 22 تک ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس اور ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پر نظر ثانی کی گئی ہے، بی پی ایس 7 سے 16 تک کے ملازمین کو 3500 روپے ماہانہ اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

اعلامیے کا اطلاق ایچ ایم سی سے منسلک تمام دیگر ادارے خیبر گرلز میڈیکل کالج، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھمالوجی، خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ برن اینڈ پلاسٹک سرجری پشاور پر بھی ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔