رونالڈو نے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے اور ٹیم کو فتح دلانے پر بہت خوش ہوں، رونالڈو


Sports Desk September 03, 2021
عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے اور ٹیم کو فتح دلانے پر بہت خوش ہوں، رونالڈو ۔ فوٹو : فائل

کرسٹیانو رونالڈو نے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آئرلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ میں پہلے گول سے رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 110 ہوگئی، اس طرح انھوں نے ایران کے سابق اسٹرائیکر علی دائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسی مقابلے میں ایک بار اور گیند کو جال میں پہنچاکر رونالڈو نے اپنے مجموعی گولز کی تعداد 111 تک پہنچا دی، انھوں نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 180 ویں میچ میں انجام دیا۔

رونالڈو کا کہنا ہے کہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے اور ٹیم کو فتح دلانے پر بہت خوش ہوں۔

مقبول خبریں