طالبان سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا پرویز رشید

جمہوری حکومتیں فوج سے مشاورت نہیں کرتیں بلکہ اپنا فیصلہ خودکرتی ہیں،وزیر اطلاعات


این این آئی January 31, 2014
جمہوری حکومتیں فوج سے مشاورت نہیں کرتیں بلکہ اپنا فیصلہ خودکرتی ہیں،وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے واضح کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نام پرکوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

پہلی بارطالبان سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے کوئی چیزچھپی نہیں رہے گی،مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل مشاورت سے کی گئی،حکومت اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پرکاربند ہے،جمہوری حکومتیں فوج سے مشاورت نہیں کرتیں بلکہ اپنا فیصلہ خودکرتی ہیں،دہشت گردی اورمذاکرات دونوں اکٹھے ساتھ نہیں چل سکتے،مذاکرات کرنے والوں کواب حملے بندکرنا ہوں گے ، مشرف کا فیصلہ عدالتیں کریں گی،مقدمہ کہاں سے شروع کرنا ہے یہ کام بھی عدالتوں کا ہے۔

مقبول خبریں